عبد الرحمن بن عبد العزيز بن عبد الله بن محمد السديس
صدر امور مسجد الحرام مکہ مکرمہ و مسجد نبوی مدینہ منورہ اور امام الحرم المکی ہیں۔ وہ قرآن کریم کی بہترین تلاوت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ حفص عن عاصم الكوفي کی روایت میں قرات کرتے ہیں۔ انکے دل میں امت مسلمہ کا بہت درد ہے، جس کا اظہار انکے خطبات و دعاوں سے ہوتا ہے۔
عبد الرحمن السدیس کا تعلق مشہور قبیلہ عنزۃ سے ہے۔ ان کا آبائی علاقہ سعودی عرب کے شہر القصیم ہے جبکہ ان کی ولادت ریاضشہر میں فروری 10 1960ء م 1382ھ میں ہوئی۔
عبد الرحمن السدیس کا تعلق مشہور قبیلہ عنزۃ سے ہے۔ ان کا آبائی علاقہ سعودی عرب کے شہر القصیم ہے جبکہ ان
کی ولادت ریاضشہر میں فروری 10 1960ء م 1382ھ میں ہوئی۔
ان کی کنیت ابو عبدالعزیز ہے جبکہ نام اور نسب کچھ یوں ہے: عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبداللہ(السدیس) ہے۔
الشیخ السدیس نے بچپن ہی میں ریاض کے ایک تعلیمی ادارے سے بارہ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مثنٰی بن حارثہ ایلیمنٹری سکول ریاض میں حاصل کی، 1979ء میں ریاض سائنٹفک انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی۔ 1983ء میں ریاض یونیورسٹی سے شریعہ کی ڈگری حاصل کی۔ 1987ء میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا جبکہڈاکٹریٹ کی سند 1995ء میں ام القرٰی یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے حاصل کی۔ اور بعد ازیں اسی جامعہ میں معین مدرس کی حیثیت سے تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔
1433ھ میں شیخ سدیس کو امور حرم مکی و مدنی کی صدارت کا منصب عطا کیا گیا۔
17 جمادی الثانی 1433ھ کو منگل کے روز شاہی فرمان جاری ہوا، جس میں سابق صدر صالح بن عبدالرحمن الحصين کی صحت کی خرابی کے پیش نظر انکا استعفا قبول کرتے ہوئے عبد الرحمن السدیس کو ان کی جگہ صدر مقرر کیا گیا۔ ملاحظہ فرمائیں شاہی فرمان:
بسم الله الرحمن الرحيم الرقم أ / 129 التاريخ 17/6/1433هـ بعون الله تعالى نحن عبدالله بن عبدالعزيز آل سعود ملك المملكة العربية السعودية بعد الاطلاع على المادة الثامنة والخمسين من النظام الأساسي للحكم الصادر بالأمر الملكي رقم أ/90 بتاريخ 27/8/1412هـ . وبعد الاطلاع على نظام الوزراء ونواب الوزراء وموظفي المرتبة الممتازة الصادر بالمرسوم الملكي رقم م/10 بتاريخ 18/3/1391هـ. وبعد الاطلاع على الأمر الملكي رقم أ/188 وتاريخ 7/12/1430هـ . وبعد الاطلاع على الأمر الملكي رقم أ/14 بتاريخ 3/3/1414هـ . وبعد الاطلاع على ما رفعه لنا معالي الشيخ صالح بن عبدالرحمن الحصين الرئيس العام لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي عن طلبه إعفاءه من منصبه لظروفه الصحية . أمرنا بما هو آت : أولاً : الموافقة على طلب معالي الشيخ صالح بن عبدالرحمن الحصين الرئيس العام لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي إعفاءه من منصبه لظروفه الصحية . ثانياً : يعين فضيلة الشيخ عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس رئيساً عاماً لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي بمرتبة وزير . ثالثاً : يبلغ أمرنا هذا للجهات المختصة لاعتماده وتنفيذه .
حرم مکی میں امامت کا آغاز 23 مئی 1984 سے ہوا، جہاں شیخ نے سب سے پہلی عصر کی نماز کی امامت کی۔
عبدالرحمٰن السدیس اپنی خوبصورت آواز، اور قرآن کریم کی بہترین اور پراثر تلاوت کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی دوسری وجہ شہرت وہ زوردار خطبے ہیں جو وہ امت مسلمہ کی حالت زار پر حرم مکی میں دیتے ہیں۔ 2007 میں الشیخ السدیس نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ عبدالرحمٰن السدیس کی آواز میں اللہ نے بڑا اثر رکھاہے۔ کم از کم دو افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے پورا قرآن کریم صرف ان کی کیسٹس سے تلاوت سن کر حفظ کر لیا۔ امام کعبہ نے 2004 میں برطانیہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے قرات کے ساتھ تلاوت قرآن کریم ریکارڈ کروانے کا بھی کہا۔ تادم تحریر ان کی تلاوت کی قرات کے ساتھ ریکارڈنگ جاری ہے۔
|